قاضی غلام رسول بلوچ سیاسی و فکری وابستگی کے اعلی مثال رہے ہیں،ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، جان محمد بلیدی
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما قاضی غلام رسول بلوچ کے وفات پر انتہائی افسوس و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے قاضی غلام رسول بلوچ کی سیاسی و قومی جدوجہد پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قاضی غلام رسول بلوچ سیاسی و فکری وابستگی کے اعلی مثال رہے ہیں نیشنل پارٹی کو فعال و متحرک کرنے اور تربت شہر کو بنانے میں انھوں نے نمایاں کردار ادا کیا ان کی بے وقت وفات نے پارٹی اور خاندان کو بری طرح متاثر کردیا ہے یہ کمی کبھی بھی پورا نہیں ہو سکتا ہے قاضی غلام رسول بلوچ کی کمی بلوچستان کی سیاسی و قومی سطح پر ہر وقت محسوس کی جائے گی۔