قانون سازی کے دوران ہمیں حکومت نےدھوکہ دیا،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما،حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ قانون سازی کے دوران ہمیں حکومت نےدھوکہ دیا ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ قانون سازی جمہوریت کی روح کے خلاف ہے، یہ جمہوریت کےنام پر سیاہ دھبہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیس منٹ میں قومی وسینیٹ سےقانون پاس ہو رہے ہیں، حکومت نے دھوکہ دیا ہے، مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ قانون سازی جمہوریت نہیں اقتدارکی مضبوطی کے لیے ہو رہی ہے، حکومت کے ساتھ اصل لڑائی تواب شروع ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے