توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی جبکہ ان کی جانب سے سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ ،عثمان گل سمیت 4 وکلاء نے وکالت نامے داخل کروا دیے۔وکلا نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں دائر کر دیں جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بریت کی درخواستوں کی مخالفت کی گئی۔

ایف آئی اے پراسیکوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ جان بوجھ کر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جا رہی، بریت کی درخواست فائل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کیس پر سماعت نہ ہو سکے۔ عدالت نے بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے