مستونگ واقعہ پر نیشنل پارٹی کا تین روزہ سوگ کا اعلان
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مستونگ دھماکے میں معصوم بچوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے معصوم شہریوں کا خون گرانا انسانیت کی تذلیل ہے۔نیشنل پارٹی مستونگ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور سہ روز سوگ کا اعلان کرتی ہے۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ ممبران بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ چیئرمین خیر جان بلوچ مرکزی ترجمان علی احمد لانگو ریاض زہری سمیت دیگر قاہدین فوری طور پر ٹراما سینٹر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری علاج فراہم کرنے کے لیے ہدایت کی۔۔بیان میں کہاگیا کہ معصوم شہریوں کو درندگی کا نشانہ بنانا کسی طور پر قابل قبول نہیں۔مستونگ دھماکے میں بچوں کی شہادت دلخراش ہے۔ترجمان میں کہاگیا کہ زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائے تاکہ مذید کوئی جانی نقصان نہ ہو۔نیشنل پارٹی شہید ہونے والے بچوں و افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کرتی ہے اور غم میں برابر کی شریک ہے۔دریں اثنا مستونگ دھماکے کے بعد نیشنل پارٹی مستونگ کے صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ ثمینہ ظفر ڈاکٹر قدیر دیگر دوستوں کے ساتھ زخمیوں کو فوری طور پر خود ٹراما سینٹر منتقل کیا اور علاج معالجہ کی نگرانی کی۔