قائد میاں محمد نواز شریف کے سیاسی سپاہی ہیں دھونس اوردھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں،جہانگیر خان خروٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے نظریاتی ورکروں جہانگیر خان خروٹی،نوردرانی،شمع شہزاد نے کہا ہے کہ ہم قائد میاں محمد نواز شریف کے سیاسی سپاہی ہیں دھونس اوردھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں،گورنر بلوچستان ورکروں کے جائز مسائل حل کرنے کی بجائے فون کرکے دھمکیاں دے رہے ہیں،پارٹی کی مرکزی قیادت کی یقین دہانی پر گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کو 4روز کیلئے ملتوی کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کی شام آعیددرانی،نعیم دہوار،زبیدہ بھٹی،شاہد مگسی،ناصر اچکزئی اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔جہانگیر خان خروٹی نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) مخلوط حکومت میں ہونے کے باوجود کارکن اپنے مسائل کے حل اور نوکریوں کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں وزراء سرعام پوسٹنگ اورٹرانسفر پر پیسے مانگ رہے ہیں جس کی ثبوت ہمارے پاس موجودہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے نظریاتی ورکروں نے نظرانداز کئے جانے کے خلاف 2نومبر کو گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد گورنر بلوچستان نے فون کرکے مجھے اوردیگرساتھیوں کو دھمکیاں دی ہیں ہم انہیں بتادیناچاہتے ہیں کہ ہم دھونس اوردھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے اگر مجھے یا کسی نظریاتی ورکر کو نقصان پہنچاتواسکے ذمہ دار گورنر بلوچستان ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی رہنماوں نے فون کرکے4روز کے اندرمسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اگر4نومبر تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تو 5نومبر کو پریس کانفرنس کے ذریعے دھرنے کی آئندہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ(ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے سیاسی سپاہی ہیں اوراپنے جائز مسائل کے حل کیلئے جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہمارے ساتھی نوردرانی پر 20افراد نے حملہ کرکے نہیں زخمی کیا جس کی ایف آئی آر ستی تھانے میں درج کی گئی لیکن تاحال حملے میں ملوث ملزمان گرفتار نہیں ہوئے ہم آئی جی پولیس سے اپیل کرتے ہیں کہ نوردرانی پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔مسلم لیگ(ن) کی اقلیتی رہنما شمع شہزاد نے کہا کہ بلوچستان سے اقلیتی نشست پر مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی پیٹرک سینٹ مسیح کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر مسیح قوم کا حق تھا لیکن کراچی سے ایک شخص کو لاکر اسمبلی کا رکن منتخب کرادیا گیا جسے ہم کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی مسیحی برادری نے مسلم لیگ(ن) کیلئے قربانیاں دی ہیں ہم مسیحی قوم کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔نوردرانی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے ورکرو کی جدوجہد کی بدولت عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں بڑی پارلیمانی جماعت بن کر سامنے آئی اور پارٹی مخلوط حکومت کا حصہ بنی پارٹی کے ورزاء مسلم لیگ(ن) ورکرز کو نظرانداز کر رہے ہیں جو ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں ہے وزراء اورارکان اسمبلی کو چاہئے کہ وہ پارٹی کے ورکروں کو عزت دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے