میرے چچا زاد بھائی نے میری جائیداد پر قبضہ کر رکھا ہے، ہمیں تحفظ فراہم کی جائے،انجمن آراء
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نصیر آباد کی رہائشی انجمن آراء نے کہا ہے کہ میرے چچا زاد بھائی نے میری جائیداد پر قبضہ کر رکھا ہے چند دن قبل ربی کینال میں اپنی زمینوں پر شوہر کے ساتھ گئی تو ہم پر فائرنگ کی گئی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ہمیں تحفظ فراہم کرکے زمین واگزار کرائی جائے یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کی اکلوتی اولاد ہوں میرے دوسرے بہن بھائی نہیں جائیداد کا اکیلی وارث ہوں مگر میرے چچا زد بھائی نے ربی کینال میں جائیداد پر قبضہ جما رکھا ہے اس کو با اثر شخصیات کی پشت پنائی حاصل ہے ہمیں ڈرا دھمکا کر زمینوں سے بے دخل کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم اپنی زمینوں سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ جب میں اپنے شوہر کے ساتھ زمینوں پر گئی تو ہم پر فائرنگ کی گئی مقدمہ درج کرنے تھانہ گئی تو ایف آئی آر درج نہیں کی گئی اس ظلم کے خلاف ڈیرہ مراد جمالی کلب میں پریس کانفرنس کی اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے وزیرا علیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان ہائیکورت کورکمانڈر بلوچستان، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں اس ناروا اقدام کا نوٹس لیکر چچا زاد بھائی پر ایف آئی آر درج کرکے جائیداد پر قبضہ واگزار کراکر انصاف کے تقاضے پورے کرکے ہماری داد رسی کی جائے تاکہ ہم سکھ کاسانس لے سکیں۔