27 اکتوبرکشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کرنے کا دن ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کا دن کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کرنے کا دن ہے آج ہر پاکستانی بھارت کے اس عاصبانہ قبضے کی کوشش کی مذمت کرتا ہے جو 1947 میں سری نگر میں بھارت کی جانب سے کیا گیا اس یوم سیاہ کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے، وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو دبانے کے لیے ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے تاہم آج بھی یوم حق خود ارادیت کی تحریک جاری ہے اور کشمیری عوام کا حوصلہ بلند ہے اور وہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد آزادی میں پوری طرح سے متحرک ہیں 5 اگست 2019 کو بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی کشمیری عوام نے بھارت کے تسلط اور ہر طرح کے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے ثابت قدمی سے اپنی جدوجہد کو قائم رکھا ہے پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ان سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور 27 اکتوبر کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں کشمیری بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیا جائے گا، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ خطے میں پائیدار قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ضروری ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے