کوئی قانون سے بالا تر نہیں قبضہ گیروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں قبضہ مافیاء کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقبوضہ اراضیات واہ گزار کرانے کی ہدایت کی ہے وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبے میں لینڈ مافیاء کے خلاف کارروائی کی پیش رفت کا جائزہ اور چیف منسٹر کمپلینٹ سیل میں قبضہ مافیاء کے خلاف درج ہونے والی شکایات پر غور کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے لینڈ مافیاء کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے قبضہ مافیاء سے تمام مقبوضہ اراضیات واہ گزار کرانے کی ہدایت کی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں قبضہ گیروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چشمہ اچوزئی میں قبضہ مافیاء سے اراضی واہ گزار کرالی گئی اور چھ مساجد اور چار مدارس کے علاوہ تمام تجاوزات ہٹا دی گئیں ہیں مقبوضہ اراضی پر دوبارہ تعمیرات کو روکا جاررہا ہے اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،آئی جی پولیس بلوچستان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی.