پرنس آغا عمراحمد زئی سے میرصادق سنجرانی اور صمد گورگیج کی ملاقات،بلوچستان و ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی پرنس آغا عمر جان احمدزئی سے سابق چیئرمین سینٹ ورکن بلوچستان اسمبلی میر محمدصادق سنجرانی اور پارلیمانی سیکرٹری میرعبدالصمد گورگیج نے قلات ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان و ملک کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں پرنس آغا عمر جان احمد زئی نے میرصادق سنجرانی اور عبدالصمد گورگیج کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے