ملازمین نے شا ہین پینل پر اعتماد کرکے ان کو کامیاب بنایا ،کسی بھی صورت ملازمین کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے،کامریڈ یونس زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)، بلوچستان سول سیکرٹریٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے دو سالہ انتخابات مکمل ہو گئے‘ شاہین پینل نے میدان مارلیا کامریڈ یونس زہری صدر اور حاجی قائم خان کاکڑ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے‘ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین قدیر کاکڑ‘ منظور‘ صلاح الدین کاکڑ‘ جہانزیب بازئی‘جاوید خان‘حبیب الرحمن اور حماد نے الیکشن کے فرائض سرانجام دئیے‘ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین قدیر کاکڑ نے بلوچستان سول سیکرٹریٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ چار پینل نے الیکشن میں حصہ لیا جن میں ٹوٹل1692ووٹ استعمال ہوئے 11ووٹ مسترد جبکہ48جعلی ووٹ استعمال ہوئے تھے جنہیں الیکشن کمیٹی کے ممبران نے مسترد کردئیے شاہین پینل نے853‘ انصاف پینل نے612‘چاند پینل نے186اور سورج پینل نے 30ووٹ حاصل کیے شاہین پینل نے میدان مار کر صدر کامریڈ یونس زہری‘جنرل سیکرٹری حاجی قائم خان کاکڑ ودیگر کابینہ منتخب ہو گئی انہوں نے کہاکہ انتخابات انتہائی صاف و شفاف اور جمہوری طریقے سے ہوئے کامیاب پینل کو مبارکباد دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ جدوجہد اور محنت کریں گے اور ہارنے والے پینلز بھی ان کے شانہ بشانہ ہو کر ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ جعلی ووٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور ان کے پینل پر پابندی عائد کردی جائے جو کہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے انہوں نے سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کی اس موقع پر نومنتخب صدر کامریڈ یونس زہری اورجنرل سیکرٹری حاجی قائم خا کاکڑ نے کہا کہ ملازمین نے شا ہین پینل پر اعتماد کرکے ان کو کامیاب بنایا ہم کسی بھی صورت ملازمین کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے پچھلے دور کی طرح مزید ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا بلکہ ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر جائیں گے تمام ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دوران الیکشن کمیٹی نے 48جعلی اور بوگس ووٹ پکڑے گئے ہیں جو کہ نیک شگون نہیں ہے ہم امید کرتے ہیں کہ جعلی ووٹ استعمال کرنیوالوں کے خلاف الیکشن کمیٹی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ ملازمین کے رہ جانیوالے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد اور ان کا پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے