پولیو ایک موذی مرض ہے ہمیں مل کر اس مرض کو بھگانا ہے،میرعلی حسن زہری

حب(ڈیلی گرین گوادر) مشیر صنعت و حرفت ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پولیو ایک موضی مرض ہے ہمیں مل کر اس مرض کو بھگانا ہے ہماری نسلوں کو اس مرض سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو پولیو کے عالمی دن کے موقع پر لیڈا آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میرعلی حسن زہری نے پولیو ورکرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پولیو کے خلاف کام کرنے والوں کو ہمیں داد دینی چاہئے پولیو ورکرز خاص تعریف کے مستحق ہیں جو نہ گرمی دیکھتے نہ سردی اپنے فرائض بخوبی نبھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موضی مرض ہے ہمیں مل کر اس مرض کو بھگانا ہے ہماری نسلوں کو اس مرض سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک نے اس مرض سے نجات پا لی ہے انشاء اللہ اگر ہم مل کر کام کریں تو جلد ہی ہمارا ملک بھی اس مرض سے نجات پا لے گا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے پارٹی ورکروں کو بھی کہتا ہوں کہ پولیو بھگاو مہم میں جہاں بھی ضرورت ہو خود کو اس ملک کی خدمت کے لئے پیش کریں۔تقریب کے دوران پولیو ورکرز اور پولیو کیمپئین کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے رضاکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے