کوئٹہ،پولیس نے بچوں کو اغواء کرنے والے گروں کے ایک کارندے گرفتار کرلیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پولیس نے کوئٹہ سے بچوں کو اغواء کرنے والے گروں کے ایک کارندے کو گرفتار کرلیا،گروہ بچوں کو اغواء کرکے سندھ اور پنجاب میں پانچ سے دس لاکھ روپے میں فروخت کرتا ہےپولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے غوث آباد میں واقع شمس المدارس مدرسہ کے قریب ایک اغواء کار بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر زدوکوب کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یاسر نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی سیٹلائٹ ٹاؤن، مشرقی بائی پاس اور سریاب کے مختلف علاقوں سے تین سے چھ سال کے بچوں کو اغواء کرکے انہیں سندھ اور پنجاب لے جاکر پانچ سے دس لاکھ روپے میں فروخت کرتے تھے، پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ مختلف علاقوں سے اب تک ایک درجن سے زائد بچوں کو اغواء کیا گیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش اپنے ساتھیوں کی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے