محکمہ ایگریکلچر ل انجینئرنگ کی ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجائے گا،سعید احمد ترین
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچرل انجینئرنگ سعیداحمدترین نے کہاہے کہ محکمہ ایگریکلچر ل انجینئرنگ کی ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجائے گا اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،محکمہ ہذاکے بارے میں غلط پروپیگنڈہ کرنے والے اپنی حرکتوں سے بازآجائیں بصورت دیگرانکے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔یہ بات انہوں نے منگل کواپنے عہدے کاچارج سنبھالنے کی بعد مبارکباد دینے کیلئے والے محکمہ کے افسران اورملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔سعیداحمدترین نے کہاکہ حکام بالانے محکمہ میں ہونے والی بدعنوانیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سابقہ ڈائریکٹرجنرل کی ٹرانسفر کے احکامات جاری کئے تھے جسکے بعدمحکمہ زراعت نے سابقہ ڈائریکٹرل جنرل کو انکے عہدے سے ہٹایالیکن بعض عناصر محکمہ کے بارے میں غلط پروپیگنڈہ کررہے ہیں جس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اس سلسلے میں محکمہ متعلقہ افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کاحق محفوظ رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایگریکلچرل انجینئرنگ کے افسران اورعملہ اپنی تمام توانائیاں محکمہ کی ترقی کیلئے بروئے کارلائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ افسران اور عملہ اپنی جائے تعیناتی پر حاضری کو یقینی بنائے بصورت دیگر انکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔