آئین بھٹو کی امانت، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے تاریخی کام کردکھایا، میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مسرت کا اظہار کر تے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے انتھک جدوجہد و محنت پر مبارکباد دی۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جا ری کر دہ اپنے ایک پیغام میں کہی، انہوں نے کہاکہ جمہوریت کی ایک بہت بڑی جیت ہوئی آئین بھٹو کا امانت، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے تاریخی کام کردکھایا 26 ویں ترمیم منصفانہ نمائندگی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اتفاق رائے پر پاکستان بھر کی تمام سیاسی قیادت کی اجتماعی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔