وزیراعلیٰ بلوچستان نےمختص میڈیا ٹاؤن کی اراضی پر عملدرآمد کرکے صحافی دوست ہونے کا عملی ثبوت دیا،بی یو جے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا صحافیوں کے لئے مختص میڈیا ٹاؤن کی اراضی جرنلسٹس کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے نام منتقل کرنے کے وعدے کی تکمیل پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اظہار تشکر وزیر اعلٰی بلوچستان نے اراضی کی منتقلی کے وعدے پر 48 گھنٹوں کے اندر عملدرآمد کرکے صحافی دوست ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے جس کے لئے تمام صحافی برادری انکی ممنون رہے گی

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے صحافیوں کے لئے مختص میڈیا ٹاؤن کی اراضی جرنلسٹس کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے نام منتقل کرنے کے وعدے کی تکمیل پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اظہار تشکر کیا ہے۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلٰی بلوچستان نے اراضی کی منتقلی کے وعدے پر 48 گھنٹوں کے اندر عملدرآمد کرکے صحافی دوست ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے جس کے لئے تمام صحافی برادری انکی ممنون رہے گی۔

زمین کی منتقلی بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کے لئے ماضی میں مختلف سٹیک ہولڈرز کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہیں، سرفراز بگٹی کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے قانونی موشگافیوں کے غلط تاثر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اراضی کی منتقلی کے فوری احکامات جاری کئے۔ صحافی برادری نہ صرف اراضی کی منتقلی بلکہ جرنلسٹس ویلفیئر فنڈ، پریس کلب کوئٹہ اور میڈیا اکیڈمی کے لئے ایک خطیر رقم کی منظوری کے لیے بھی وزیر اعلٰی کی مشکور یے۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ صوبائی حکومت نے اسکیم کے منصوبے پر تیزی سے کام کرنے اور دیگر رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے، امید ہے یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا اور صحافیوں کے اپنے گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے