بچوں اور نوجوانوں کو اچھی تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہمارا فرض ہے ،جہانزیب شیخ

سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کو اچھی تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہمارا فرض ہے اور ضلع کے دور افتادہ دیہی علاقوں میں بھی فروغ تعلیم نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ قوموں کی ترقی کا واحد راستہ حصول تعلیم ہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالستار لانگو ، ایمرجنسی سپیشلسٹ یونیسیف شیراز احمد بلوچ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نسواں ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر، سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران اور محکمہ خزانہ سے عادل رضا نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا کہ ضلع بھر میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاہم اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری کے ساتھ ادا کریں اور جائے تعیناتی پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر سبی نے ایک خاتون استاد کی مستقل غیر حاضری اور محکمہ کی جانب سے لکھے گئے شو کاز کاجواب نہ جمع کروانے پر مذکورہ استاد کو نوکری سے فارغ کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں اور محکمہ تعلیم کے دو کلرکس کی جانب سے محکمہ کے سربراہ کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اپنانے اور حکم کی تعمیل نہ کرنے پر ان کی تنخواہوں سے 30 دن کی کٹوتی کے لیے بھی احکامات جاری کیے گئے ڈپٹی کمشنر سبی جہاں زیب شیخ نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں بند اسکولوں کی فعالیت اور ان میں اساتذہ کی تعیناتی کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کچھ عرصہ ملازمت کر کے اپنا ٹرانسفر شہر کی جانب کروا لیتے ہیں جس کا نقصان سکولوں کی بندش کی صورت میں ہمیں ملتا ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام ٹرانسفرز پوسٹنگ کی فہرست مرتب کر کے فراہم کی جائے تاکہ انہیں واپس اپنی یونین کونسل بھیجا جائے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کمی کی صورت میں اسکولوں میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر اساتذہ بھرتی کر کے غیر فعال اسکولوں کو فوری طور پر فعال کیا جا سکتا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالستار لانگو نے بتایا کہ ضلع کے بند اسکولوں میں سے دو اسکولوں کو مزید فعال کر دیا گیا ہے جبکہ باقی سکولوں کی فعالیت کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں اس کے علاوہ گریڈ 09 سے 15 تک کی خالی اسامیاں بھی جلد ہی مشتہر کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے