ایس سی او کانفرنس کے انعقادسے خطے میں علاقائی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے، یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان میں منعقد اس اہم کانفرنس سے خطے میں علاقائی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا اور کانفرنس میں شریک ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے جس سے اجتماعی مقاصد کا حصول ممکن ہوگا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایس او سی کی میزبانی کا شرف پاکستان کو حاصل ہوا جو کہ ہمارے لئے باعث افتخار ہے اس کانفرنس میں اتفاق رائے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کی غیر معمولی اہمیت ہے بلا شبہ پاکستان مشکل حالات سے نکل کر بتدریج بہتری کے راستے پر گامزن ہے ملکی معیشت میں بہتری کے نمایاں اشاریے سامنے آررہے ہیں اور قومی اتفاق رائے سے پاکستان انشاء اللہ جلد ہی بحرانوں سے نکل کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا قوم نے بہت مشکل وقت مہنگائی اور دہشت گردی کا عذاب جھیل لیا اب اچھے دنوں کی شروعات ہوگی، وزیر اعلی بلوچستان نے ایس سی او کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر قیادت وطن عزیز عالمی سطح پر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن رہا ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان اپنی بین الاقوامی اہمیت کی بحالی کی کوششوں میں کامیاب ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے