بلوچستان میں امن وامان کافقدان،عوام کی جان ومال محفوظ نہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبد الحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کافقدان،عوام کی جان ومال محفوظ نہیں،عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت سیکورٹی اداروں کافرض ہے جماعت اسلامی بجلی قیمتوں میں کمی،عوام کوریلیف دینے آئی پی پیزکے حوالے سے عوام کوریلیف دینے میں کامیاب ہوجائیگی۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل غربت کے خاتمے،روزگار،تعلیم وصحت کی سہولیات کی فراہمی پرخرچ کرنے کی ضرورت ہیحق دوبلوچستان،حق دوعوام مہم میں بلوچستان کے مسائل کواجاگر کرکے حل کی راہ ہموارکریں گے عوام،نوجوان،علمائے کرام خواتین سمیت ہرطبقے کے عوام کودعوت دیتے ہیں کہ رابطہ عوام مہم میں جماعت اسلامی کی آن لائن ممبرشپ حاصل کریں۔جماعت اسلامی کے زمہ داران مہم کے دوران جماعت کی دعوت گھرگھر،ہرطبقے اورعوام تک پہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بدعنوانی،موروثیت،فرقہ واریت سے پاک حقیقی جمہوری اسلامی ملک گیرمنظم پارٹی ہے انشاء اللہ بلوچستان کے عوام کوجماعت اسلامی کی پلیٹ فارم وجدوجہدسے حقوق مل سکتے ہیں جماعت اسلامی عوام کومایوس نہیں کریں گے۔ مولانا عبد الحق ہاشمی نے واضح کیا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع وعلاقوں کو مختلف مسائل درپیش ہے تجارت،کاروبار،روزگارپرسختی،رکاوٹیں اورقبضہ کی وجہ سے عوام پریشان،نوجوان مایوس ہیں بلوچستان کے عوام کوامن وامان، پانی کا مسئلہ،لاپتہ افرادکی عدم بازیابی،سرحدی تجارت، کان کنی پر پابندی اور منشیات کا سرعام استعمال اور خرید و فروخت جیسے بڑے مسائل درپیش ہیں۔عوام حقوق کے حصول مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کی ممبرشپ حاصل کرکے ہماراساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے