دکی،مزدوروں کے قتل کیخلاف تاجر برادری، سیاسی جماعتوں کی تنظیموں کی اپیل پرشٹرڈاؤن ہڑتال
دکی (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے دْکی میں کوئلہ کانوں 21 مزدوروں کے قتل کے خلاف تاجر برادری، سیاسی جماعتوں اور مزدوروں کی تنظیموں کی اپیل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو دکی میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ کے خلاف مکمل ہڑتال رہی اس موقع پر شہر کا بازار بند اور سڑکیں ویران رہیں۔دوسری جانب کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے احتجاج کام بند کردیا ہے لیبر فیڈریشن کے ضلعی صدر امبر خان یوسفزئی کے مطابق جب تک تحفظ نہیں دیا جاتا کام بند رہیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی نے 10 اکتوبر کے واقعے میں شہید ہونے والے 20 مزدوروں اور پہلے شہید ہونے والے دو مزدوروں کو 15 لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے چار دن تک شہدا کے ورثاء کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئلہ کانوں میں کام شروع کرنے کے حوالے سے دو مہینے پہلے کی گئی اپنے پریس کانفرس پر مزدوروں سے معافی چاہتا ہوں حکام نے ہمیں طفل تسلی دیکر ہم سے کام شروع کروایا تھا۔