میکسیکو میں پل گرنے سے ٹرین زمین پر آگری، 23 افراد ہلاک
میکسیکو:میکسیکو میں میٹرو ٹرین کا پل گرنے سے ٹرین زمین پر آگری جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے یہ حادثہ میکسیکو کے اولیووس اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ٹرین کے گزرتے ہوئے پل کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرین کی کئی بوگیاں زمین پر آگریں حادثے کے نتیجے میں اب تک 23 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے اور متعدد زخمی ہیں جب کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو اہلکار حادثے کا شکار ہونے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں مقامی افراد نے 2017 کے زلزلے کے بعد پل میں دراڑیں پڑنے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پل کے بعض حصوں کی مرمت کی تھی میکسیکو کی میئر نے بھی 23 لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں کم از کم 70 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا امکان ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے حادثے کے ایک عینی شاہدکے مطابق ٹرین کی آمد پر پل ہلنا شروع ہوگیا اور پل گرتے ہی سب جگہ دھول مٹی پھیل گئی۔