ژوب میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق،10زخمی

ژوب (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے شہر ژوب کے علاقے سبک زئی میں دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

ژوب بم دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے