آل بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2024 شاندار کامیابی کے بعد اختتام پذیر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)آل بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2024 شاندار کامیابی کے بعد اختتام پذیر تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسٹوڈنٹ اولمپک کے صدر مس اختر خان کے سرپرستی میں جاری اپنی مدد آپ کے تحت ہونے والے آٹھ(8) مختلف کھیلوں کے اختتامی تقریب یوتھ جمنازیم ایوب اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں فٹسال ، آرچری ، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، کرکٹ ، لوڈو ، کراٹے اور ایتھلیٹکس گیمز کرائے گئے جس میں صوبے بھر سے ہزاروں کی تعداد میں حصہ لینے والے اسٹوڈنٹس کھلاڑیوں گرلز ، بوائز ، سکول ، کالجز ، آفیشلز نے شرکت کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی بلوچستان پولیس علی شیر جھکرانی تھے۔ ایونٹ کے اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی نے رنر اور ونر آنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور میڈلز تقسیم کئیے اس موقع پر انکے ہمراہ منسٹر سپورٹس اینڈ یوتھ آفئیر کے پی ایس بابر علی ، الخدمت فاؤنڈیشن کے جمیل احمد کرد ، سنئیر بیوروکریٹ جاوید سرور ، میڈم سیماب رفیق ایڈیشنل ڈائریکٹر اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران ، اساتذہ کرام اور کھیلوں کے کوچز اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بلوچستان سٹوڈنٹس گیمز 2024 کو سال کے بہترین ایونٹ فیسٹیول قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسے کھیلوں کے انعقاد اور سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم کو حکومت بلوچستان کی جانب سے سپورٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی آئی جی بلوچستان پولیس علی شیر جھکرانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں کھیلوں کے مقابلے نہ صرف صحت مند مقابلے کے رجحان کو فروغ دیتے ہیں بلکہ مشکل حالات کا سامنا کرنے کا جذبہ پیدا کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو تے ہیں صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ کھیل اداروں میں مثبت مقابلوں کے رجحان کو ترویج دیتے ہیں۔ بلوچستان اسٹوڈنٹ اولمپک کے صدر مس اختر خان نے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے بلوچستان اسٹوڈنٹس گیمز کے ایونٹ میں شرکت کرکے کھیلوں سے اپنے محبت کا ثبوت دیا اور ایسے سالانہ مختلف کھیلوں کے ایونٹ فیسٹیول کے مقابلوں کا اہتمام کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے باقی شعبہ جات میں انسان اپنا مستقبل سنوار سکتا ہے ویسے ہی کھیل کود میں بھی بچے اپنا مستقبل روشن کرسکتے ہیں۔ اس ایونٹ میں کالجز میں نمایاں پوزیشن لینے والے تعمیر نو کالج بوائز اور فزیکل کالج اور مختلف گیمز میں گرلز کے نمایاں پوزیشن فاطمہ جناح میٹرو پولیٹن ، گرلز ہائی سکول ، جناح ٹاؤن گرلز ھائی سکول ، ریلوے گرلز ہائی سکول ، النساء گرلز ہائی سکول ، کیڈٹ کالج ، لیڈی سنڈیمن گرلز ہائی سکول جبکہ بوائز سکولز میں سٹی سکول ، سٹاف کالج سکول ، درالفلاح سکول اور سملی سکول کچلاک نے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے