اسرائیل کی مذمت کرچکے، آج عملی اقدام کا اعلان کیا جائے، خالد مقبول

(ڈیلی گرین گوادر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مذمت ہم کرچکے، مرمت ہم کر نہیں سکتے، آج عملی اقدامات کا اعلان کیا جائے۔ایوان صدر میں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کےلیے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں اظہار خیال کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے سیاسی طور پر مظاہرے کیے ہیں، لیکن مزید آگے بڑھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی کے انکار نے ان کا چہرہ اور روح بے نقاب کردی، عرفان صدیقی انہوں نے کہا کہ فلسطین کے تعلیمی ادارے تباہ ہوچکے ہیں، مجھے لگتا ہے آگے بڑھ کر سفارتی طور پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، پاکستان کا پیغام تمام اسلامی ملکوں تک پہنچائیں۔ایم کیو ایم سربراہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اعلان کریں، پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں میں فلسطین کے بچوں کو اسپانسر کریں۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے عوام کا مطالبہ ایک آزاد ریاست ہے، یورپ اور امریکا میں بھی بڑے بڑے احتجاج ہوئے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ آج کوئی عملی اقدامات کا اعلان کیا جائے، مذمت ہم کر چکے، مرمت ہم کر نہیں سکتے، حکومت، ریاست اور مخیر حضرات فلسطینی بچوں کی تعلیم کو اسپانسر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے