صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں،نواب زادہ زرین خان مگسی

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکریٹری سیاحت وثقافت بلوچستان نواب زادہ زرین خان مگسی ایک روزہ دورے پر لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکواٹر اوتھل پہنچ گئے انہوں نے لسبیلہ زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا وائس چانسلر لسبیلہ زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے لسبیلہ یونیورسٹی کے حوالے سے بریفننگ دی اور انہوں نے ضلع کونسل حال اوتھل میں ڈپیارنمنٹ کے ہیڈز کے اجلاس کی صدرات کی اس موقع پر تمام محکمہ جات کے آفسران کے آفسران اور موقع بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ میر زرین مگسی نے کہا ہے کہ تمام محکموں کے سربراہان عوام کے جائز مسائل حل کے لیے بھر پور کردار ادا کرکے انہیں حل کریں اور جن جن مسائل کی عوام نے شکایت کی ہیں ان پر بھی عمل درآمد ہونا چاہیئے جو صوبائی سطح کے کام ہیں انشااللہ میں کوئٹہ جاکر حکومت بلوچستان حکومت سے حل کراں گا انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجدہ ہیں وہ بلوچستان بھر کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں انشااللہ لسبیلہ کی عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی لسبیلہ کی عوام ہمیں عزیز ہیں جن کے مسائل حل کرنا میرا اولین ترجیح میں شامل ہیں عوام کے جائز مسائل حل میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی سرکاری آفیسران نے صوبائی مشیر سیاحت و ثقافت نوابزادہ میرزرین خان مگسی کو اپنے اپنے محکمے کے حوالے سے بریفینگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ ایس ایس پی لسبیلہ کپٹین ر نویدعالم ڈسٹرکٹ چیرمین لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی و دیگر محکمے کے آفیسران بھی شریک تھے بعدازں انہوں نے DHQ ہسپتال اوتھل کا دودہ کیا جہاں پر انہوں نے مختلف وارڈز و شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال کے مسائل کے حوالے ایم ایس ڈاکٹر قمراللہ رونجھو نے بریفنگ دی بعدازں انہوں نے علاقائی معزرین سے ملاقات کی اور عوام نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا مسائل حل کرنے کی یقین دہائی کرائی اس موقع جام گروپ کے رہنماں و کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے