کورونا کے مشکل حالات میں صحافی برادری فرنٹ لائن پر موجود ہے،جام کمال خان

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے۔ موجودہ حکومت صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یوم آزادی صحافت پر قلم کی حرمت کے لیے لازوال قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آزادی اظہار مہذب جمہوری معاشرے کی اساس اور انسان کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت اظہار رائے کے بنیادی، آئینی اور قانونی حق پر پختہ یقین رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ دار پریس معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ میڈیا کسی بھی ریاست کے کان اور آنکھ کا کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عالمی وباء کرونا کے دوران میڈیا اپنا کام بہترین انداز سے کر رہا ہے، کورونا کے مشکل حالات میں بھی ہماری صحافی برادری فرنٹ لائن پر موجود ہے۔میڈیا ورکرز جان ہتھیلی پہ رکھ کر کورنا کی اس نازک صورتحال میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اور پل پل کی معلومات ہم تک پہنچا رہے ہیں۔ان مشکل حالات میں ملک و قوم کے لئے صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے