پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کیلئے علماء اور دینی طبقے نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کیلئے علماء اور دینی طبقے نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں جمعیت علماء اسلام مملکت خدائیداد پاکستان کی نظریاتی سرحدات کی حفاظت کیلئے میدان عمل میں ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہہاں پارٹی کے سینئر رہنماوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ہماری سیاست کا منبع اسلامی فلاحی جمہوری پاکستان ہے ملک میں اسلامی شعائر کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہیں ہمارے اسلاف کا تابناک ماضی اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ وہ نظریاتی اور فکری جدوجہد کے قائل تھے۔انہوں نے کہا کہ دینی طبقہ اس ملک کاوفادار ہے۔انہوں نے کہا کہ جب جمعیت علماء اسلام ملک کا نظام احسن طریقے سے چلانے کی استعداد رکھتی ہیں پھر کیونکر ہمارے مینڈیٹ کو چرایا جاتا ہے ہمارے حجم کو گھٹایا جاتا ہے ہم نے صوبے کی طول و عرض میں سیاست کی ہے یہاں کے سیاسی قبائلی اقدار سے بخوبی آگاہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم نے یہاں مخدوش صورتحال میں کم دورانیے میں مثالی حکومتیں کی ہیں آج صوبے میں اگر کوئی خاطر خواہ منصوبہ ہے تو وہ ہمارے دور میں اس وقت ہوا ہے جب صوبے کا بجٹ محدود ہوا کرتا تھا ہم اپنے مینڈیٹ کا مقدمہ اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک صوبے کو جب تک مینڈیٹ حقیقی نمائندوں کے حوالے نہیں کیا جاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے