بلوچستان اسمبلی کے لیے نئی عمارت کی تعمیر کے بجائے عمارت کی مرمت اور بجلی نظام کو شمسی توانائی پرمنتقل کیا جائے، نواب رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اعلی چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے لیے نئی عمارت کی تعمیر کے بجائے موجودہ عمارت کی مرمت اور بجلی نظام کو شمسی توانائی پہ منتقل کیا جائے۔ آئی ایم ایف کے قرضہ کی فضول خرچی نہیں ہونی چاہیے، یہ رقم سماجی بہبود کے لیے استعمال کیا جائے، جیسے کہ تعلیم، صحت، پانی، زراعت پر خرچ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے