وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی کے وژن پر کار فرما ہے میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی کے وژن پر کار فرما ہے وزیراعلیٰ اور انکی حکومت مضبوط ہے انکی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی باتیں بے بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی بلوچستان عوامی پارٹی اور وزیراعلیٰ کا وژن ہیں جس پر گزشتہ اڑھائی سالوں میں کافی حد تک کام ہوا اور بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی حکومت مضبوط اور مستحکم ہے اتحادیوں کے ساتھ حکومت کے روابط بھی بہتر ہیں کچھ لوگوں کی جانب سے حکومت اور وزیراعلیٰ کے خلاف افواہیں اڑھائی جارہی ہیں جو کہ بے بنیاد ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے روزاول سے صوبے کو ترقی کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی یہ اقدامات جاری رہیں گے انہوں نے کہا کہ صوبے میں کسی بھی قسم کا انتشار پھیلانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی وزیراعلیٰ کی تبدیلی کسی کی خواہش ہو سکتی ہے لیکن حقیقی طور پر ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں بی اے پی کی حکومت اپنی مدت مکمل کریگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے