بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورہ کوئٹہ مکمل کر نے کے بعد اسلام آباد روانہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری 2روزہ دورہ کوئٹہ مکمل کر نے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں بحالی کے منصوبے کا افتتاح،بلوچستان بار اور پیپلز لائرز فورم کے کنونشن سے خطاب کیا،چیئر مین پیپلز پارٹی نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔دورہ مکمل کر نے کے بعد اسلام آبا روانگی سے قبل کوئٹہ ایئر پورٹ پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمد بگٹی، صوبائی کا بینہ کے اراکین اور پارٹی رہنماؤں نے انہیں رخصت کیا۔