عمرکوٹ،ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس، ڈی آئی جی سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج

عمر کوٹ (ڈیلی گرین گوادر)عمر کوٹ میں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ ڈی آئی جی جاوید جسکانی ، ایس ایس پی چوہدری اسد اور دیگر کے خلاف درج کیا گیا۔ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کا مقدمہ سندھڑی تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا، جس میں پولیس کسٹڈی میں قتل و دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کو کراچی سے 19 ستمبر کو عمرکوٹ پولیس نے گرفتار کیا تھا، ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی جاوید جسکانی، ایس ایس پیز چوہدری اسد، آصف رضا، ڈی ایس پی عنایت زرداری، انسپکٹر نیاز کھوسو اور مولوی عمر جان سرہندی نے ڈاکٹر شاہنواز کو باہمی مشاورت سے قتل کرایا۔

رات گئے گرفتار ہونے والے ڈاکٹر شاہنواز کو پولیس تحویل میں سندھڑی کے قریب ماورائے عدالت قتل کیا گیا، شاہنواز کو قتل کرنے کے بعد میرپورخاص پولیس نے مقتول کے خلاف دو جھوٹے مقدمے درج کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے