میڈیکل ٹیسٹ میں سوالات آؤٹ آف کورس تھے امیدواروں کو گریس مارکس دیئے جائیں،یاسین خان
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) میڈیکل میں داخلے کیلئے ٹیسٹ دینے والے امیدواروں یاسین خان،اسد شاہ، محمدنادر، عتیق اللہ نے کہا ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ میں سوالات آؤٹ آف کورس تھے امیدواروں کو گریس مارکس دیئے جائیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی میڈیکل ٹیسٹ کا وقت صبح 10بجے تھا لیکن انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے ٹیسٹ ساڑھے 12بجے شروع ہوا جس سے سٹوڈنٹس کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ انہوں نے کہا کہ بیالوجی سیکشن میں 15سے زائد اورٹوٹل پیپر میں 25سے زیادہ سوالات آؤٹ آف کورس تھے یہ مسئلہ اسلام آباد میں بھی ہوا تھا وہاں پر بھی کچھ سوالات آؤٹ آف کورس تھے اورانکو اسی دن ہی گریس مارکس ملے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں بھی آؤٹ آف کورس سوالات ائے لہذا بلوچستان کے امیدواروں کو بھی گریس مارکس دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نصب سٹوڈنٹس نے جو بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے اسلام آباد میں ٹیسٹ دیا اور انہیں گریس مارکس مل رہے ہیں اسی طرح بلوچستان میں ٹیسٹ دینے والے طلباء کے ساتھ سراسرظلم ہو رہاہے۔انہوں نے کہا کہ آنسر کیز میں بھی کچھ غلطیاں پائی گئی ہیں لیکن اس سلسلے میں BOMHSبالکل خاموش ہے اور وی سی نے کوئی خاص ردعمل نہیں دیا ہم چانسلر بولان میڈیکل کالج گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اورچیئرمین پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان سے اپیل کرتے ہیں کہ پیپرز میں کیز کو درست کیا جائے۔