بلوچستان میں کورونا کی ویکسین لگوانے کی عمل سست روی کا شکار

کوئٹہ :بلوچستان مین کورونا کی ویکسین لگوانے کی عمل سست روی کا شکارہے،دوماہ کے دوران صوبے میں صرف 33551 افراد کو ویکسین لگائی جاسکی ہے،ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ صوبے کے عوام کورونا ایس اوپیز کی طرح کورونا ویکسینشن کو بھی سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں بلوچستان میں کورونا ویکسینشن کا عمل چار مارچ سے شروع ہواابتدائی طور پر یہ ویکسین ہیلتھ ورکرز کو لگائی گئی تاہم ایک ماہ سے کورونا ویکسین پچاس سال سے زائد عمر کے عام افراد کو لگائی جارہی ہے مگر صوبے میں ااب تک کورونا کی 33,551 ویکسین لگائی جا سکی ہیں جبکہ صوبے کی ابادی ایک کروڑ 23لاکھ ہے محکمہ صحت کے رکارڈ کے مطابق اب تک 16373ہیلتھ ورکرز کو انسداد کوروناویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 11467ہیلتھ ورکرز کو انسداد کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی اسی طرح 60اسال سے زائد عمر کے 3675 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 1001افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی ہے،بلوچستان میں اس وقت انسداد کورونا کی 39405 ویکسین موجود ہے کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں گذشتہ روز صرف باءِس افراد کی ویکسین کی گئی محکمہ صحت کے حکام کاکہنا ہے کہ کوئٹہ کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں اور ضلعی ہیڈکواٹرز ہسپتال میں ماس ویکسینشین کے سنٹر بنائے گئے ہیں جبکہ کوئٹہ میں بزرگ افراد کو ویکسین کرنے کیلئے موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ ابھی تک صوبے میں کورونا ویکسینشن کرانے کا رحجان بہت کم ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے