بلوچستان لیبرفیڈریشن صوبے بھر میں ریلیاں جلسے سیمینارز منعقد کرے گی
کوئٹہ : یکم مئی عالمی یو م مزدور کوئٹہ بلوچستان سمیت دنیا بھر کے مزدوروں محنت کشوں ملازمین اور مظلوم طبقات کیلئے اپنے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے جاری جدوجہد کے تجدید عہد کا دن ہے۔یکم مئی کے روز پوری دنیا میں عظیم محنت کشوں کی لازوال قربانی اور جان کی پرواہ کئے بفیر حقوق کی جنگ لڑے والوں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام بھی یکم مئی 2021 کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزدوروں کے عالمی دن یوم مئی کی مناسبت سے ریلیاں جلسے سیمینارز منعقد ہو رہے ہیں جس میں 1886 کے شکاگو کے عظیم مزدوروں اور ٹریڈ یونین رہنماؤں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ جنہوں نے 135 سال قبل امریکی ریاست شکاگو میں اپنے جائز مطالبات اپنے فیکٹری اوقات کار 18 گھنے کی بجائے 8 گھنٹے کرنے بچوں کی تعلیم صحت مزدوروں کی اجرت بڑھانے کیلئے ناقابل فراموش قربانی دی اور پوری دنیا میں جدو جہد کی عظیم مثال بن گئے محنت کش طبقے اور مزدوروں کا سرخ جھنڈا 1886 کی جدوجہد میں امن کی نشانی کے طور ر سفید رنگ کا تھاجو تحریک کے دوران مزدوروں کے خون سے رنگ کر سرخ ہوگیا اور بعد ازان یہ سرخ جھنڈا پوری د نیا کے مزدوروں محنت کشوں اور حقوق کیلئے سرگرم طبقات کی علامت بن گیا۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن یکم مئی 2021 کو شکاگو اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں حقوق کیلئے سرگرم مزدووروں ٹریڈ یونین رہنماؤں سیاسیو سماجی کاکنوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھثے ہوئے انھیں زبردست الفاظ میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں خراج عقیدت پیش کرے گی اس سلسلے میں کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار میں مرکزی تقریب 11:30 بجے منعقد ہوگی۔ جہاں شکاگو کے عظیم شہدا۶کی یاد میں ایک موٹ خاموشی اختیار کی جائے گی اور بلوچستان لیبر فیڈریشن اور بلوچستان ورکرز فیڈریشن کے قائدین شکاگو کے عظیم جانثاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کریں گے