میر ہزار خان مری ایک تاریخ کا نام ہے، جو امر ہوچکے،میر سرفراز بگٹی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میر ہزار خان مری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر ہزار خان مری ایک تاریخ کا نام ہے، آج وہ تاریخ میں امر ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں عمار مسعود کی کتاب "میر ہزار خان مری: مزاحمت سے مفاہمت تک” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا میں اس طرح کی کاوش کی بہت ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ میر ہزار خان ایک تاریخ کا نام ہے، آج وہ تاریخ میں امر ہوچکے ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ یہ کتاب اور یہ حقائق بچوں تک پہنچائیں، بچوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری تاریخ کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیشہ ایک طرف کی اسٹوری بتائی جاتی ہے، بہت سارے لوگوں کا موقف ہے کہ بلوچستان کو زبردستی پاکستان کا حصہ بنایا ہے، لیکن یہ ساری من گھڑت کہانیاں ہیں، حقائق کو کوئی سامنے نہیں لانا چاہتا۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پہلی بار ان سے میری ملاقات 1990 میں ہوئی تھی۔ صوبے میں ایک شاہراہ پر کام جاری ہے جس کا نام میر ہزار خان مری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے