حلقہ 259گوادر- کیچ کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواست پر سماعت،رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کا بیان قلم بند
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ 259گوادر -کیچ کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواست پر سماعت،رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کا بیان قلم بند کرلیا گیا۔ جمعرات کو بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عامر رانا نے حلقہ این اے 259گوادر،کیچ کے نتائج کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج نے اپنا بیان قلمبند کروایا۔عدالت نے سماعت حتمی بحث کے لئے 24ستمبر تک ملتوی کردی۔