تربت میں تین روزہ اسلامی تبلیغی اجتماع اختتام پذیر

تربت(ڈیلی گرین گوادر) تربت، تین روزہ اسلامی تبلیغی اجتماع اختتام پذیر، ایران سمیت ملک بھر سے لاکھوں لوگوں کی شرکت، سینکڑوں تبلیغی جماعتیں ملک و بیرون ملک اسلام کی تبلیغ کیلئے تشکیل دی گئیں۔ تفصیل کے مطابق کے علاقہ اللہ بخت کلاتک میں منعقدہ مزہب اسلام کے تین روزہ تبلیغی اجتماع دعا اور استغفار کے بعد اختتام پریز ہوگیا۔ جس میں ایران، بلوچستان سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کیا۔ تین روزہ اجتماع کے دوران مولانا عبیداللہ، مولانا جمال،مولانا عباداللہ، ڈاکٹر عبد الرشید اور دیگر علما ء کرام نے وعظ و نصیحت کرکے انسانوں کو اپنے اصلاح، نماز و عبادت کرنے کا درس دیا اور قرآن و سنت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز زندگی گزارنے کی تلقین کی اورعلماء کرام نے کہا کہ تمام مسائل کا حل اللہ تعالی سے تعلقات جڑنے میں ہے، اللہ تعالی کو راضی کریں، اللہ تعالی بہت کریم ذات ہے، اپنے دنیا آخرت سنوارنے کیلیے اللہ تعالی کے راستے میں وقت لگائیں، ہم جناب نبی کریمﷺ کے امتی ہیں، یہ انبیاء والا کام ہمارے ذمہ لگائی ہے، ہم اس کام کو اپنا کام سمجھیں، دعوت وتبلیغ کیکام کو سمجھنے کے لیے ہم وقت نکال لیں، اللہ تعالی کے راستے میں تشکیل ہوجائیں۔ میرے بھائیوں یہ دنیا فانی ہے، اپنی وقت کو اس فانی دنیا کیلیے برباد نہ کرو، ہم اپنی زندگی جناب نبی کریم ﷺ مبارک طرز پر اپنائیں اور اپنے دوست بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دیں، میرے بھائیوں ہمیں اپنی آخرت فکر کرنے چائیے، یہ دنیا دھوکہ ہے،جبکہ اجماع کے دوران تین روزہ، چالیس روزہ، اور سال کیلئے مختلف جماعتیں تشکیل دی گئیں۔ جو اختتامی دن پر اندرون اور بیرون ملک کے مختلف شہروں کیلئے تبلیغی جماعتیں روانہ ہوگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے