وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ کوئٹہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
کوئٹہ : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ کوئٹہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہوگئے،بدھ کو وزیراعظم عمران خان وفاقی وزراء سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے مطابق کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے 22کلو میٹر کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس(N-25) کو دورویہ کرنے اور 11 کلومیٹر ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس(N-65) کی تعمیرکے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا وزیراعظم نے کوئٹہ میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت مستحقین میں چیک تقسیم کئے انہیں بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر بریفنگ بھی دی گی بعدازاں وزیراعظم دورہ کوئٹہ مکمل کر کئے خصوصی طیارے میں اسلام آبا د روانہ ہوگئے