سوراب اور گردونواح میں موبائلانٹرنیٹ سروس کی بندش سے طلبہ، صحافی تاجر سمیت تمام طبقات شدید متاثر

سوراب : سوراب اور گردونواح میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش کو چار سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا، بحالی کے لئے منتخب عوامی نمائندوں کی کوششیں بھی بے سود، انٹرنیٹ سروس کی بندش سے طلبہ، صحافی تاجر سمیت تمام طبقات فکر شدید متاثر، اب جبکہ کرونا کی تیسری لہر کے باعث تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند ہوچکے ہیں اور طلبہ گھروں کو واپس لوٹ کر آن لائن کے ذریعے سلسلہ تعلیم جاری اور امتحانات کی تیاری کررہے ہیں مگر سوراب کے ہزاروں طلبہ و طالبات ایک بار پھر مشکلات کا سامنا ہے اور انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ان کا قیمتی سال ضائع ہورہا ہے، انہوں نے حکام بالاسے اپیل کی ہے کہ درپیش مشکلات کے مدنظر علاقے میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائیں،تفصیلات کے مطابق ضلع سوراب میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش کو چار سال سے زائد کاعرصہ مکمل ہوچکا ہے،اس جدید دور میں بھی شہر سمیت ملحقہ تمام علاقوں کے باسی انٹرنیٹ سروس کی سہولت سے محروم ہیں، موجودہ صورتحال میں طلبہ صحافی سمیت سرکاری امور سے متعلق ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، علاقے میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے کے رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ، سابق سینیٹر میر کیبر محمدشہی ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی مسلسل کوششیں اور متعلقہ حکام کی جانب سے انہیں کی گئی یقین دہانیاں تاحال بیسود نظر آ رہی ہیں، اب جبکہ کرونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی ہوچکے ہیں، جس کے نتیجے میں زیرتعلیم طلبہ و طالبات واپس لوٹ کر گھروں میں آن لائن کے زریعہ سلسلہ تعلیم جاری اور انٹرنیٹ کی مدد سے امتحانات کی تیاری کررہے ہیں مگر سوراب کے ہزاروں طلبہ و طالبات علاقے میں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث ایک بار پھر مشکلات کاسامنا کرنے پر مجبور ہیں اور ایک بار پھر ان کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع ہورہا ہے، جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں، علاقے کے سماجی سیاسی حلقوں اور طلبہ تنظیموں نے متعلق حکام سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ ضلع کے ہزاروں لاچار طلبہ اور دیگر متاثرہ طبقات کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر ملی اور انسانی ہمدردی کے بنیاد پر سوراب میں انٹرنیٹ کی چار سال سے معطل سروس کو بحال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے