اپو زیشن لیڈرکی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سے ملا قا ت،طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اپوزیشن لیڈر و اراکین بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری،رکن صو بائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی، رکن صو بائی اسمبلی فضل قادر نے ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان سے انکے دفتر میں ملاقات کی ملاقات میں اراکین بلوچستان اسمبلی نے انہیں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں نے مختلف اضلاع میں لوگوں کے گھر بار تباء کر دئیے لوگوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑہ جبکہ ضلع واشک کے مختلف تحصیلوں میں بارشوں کے سیلابی پانی نے سینکڑوں زمینداروں کے لاکھوں کے کڑی فصلات ڈبو دی بلوچستان کے اکثر اضلاع سمیت ضلع واشک کے عوام کا زریعہ معاش زمینداری پر محضر ہے سیلاب کے باعث غریب دو وقت کی روٹی کے محتاج بن گئے جنکی فوری مدد کی جائے ڈائریکٹر پی ڈی ایم بلوچستان جہانزیب خان نے اراکین بلوچستان اسمبلی میر یونس زہری حاجی میر ذابد علی ریکی فضل قادر کو بتایا کہ وہ صوبے میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کو ارسال کر رہے ہیں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے اراکین بلوچستان اسمبلی کو سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے