وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مولانا فضل الرحمان نے اپنی رہائش گاہ آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم کیا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔