ملک مشکلات میں ہے بلوچستان کی صورتحال دیکھ لیں ،ہم بھاگنے،ڈرنے اور چھوڑنے والے نہیں،علی محمد خان

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ملک مشکلات میں ہےبلوچستان کی صورتحال دیکھ لیں، ہم بھاگنے،ڈرنےاوربانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کوچھوڑنےوالے نہیں ہیں۔

راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رہنما ءعلی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں رکھ کر قوم کا ایک سال ضائع کیا گیا ہے، قوم تباہ ہوگئی ہے،مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے،امن وامان کی صورتحال دیکھ لیں ملک میں امن تھا،ملک مشکلات میں ہےبلوچستان کی صورتحال دیکھ لیں، ہم بھاگنے،ڈرنےاوربانی پی ٹی آئی کوچھوڑنےوالے نہیں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رہنما ءعلی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہمارے تعلقات ایران اور افغانستان سے بہتر ین رہےتھے،عمران خان بلوچستان،ٹرائبل ایریا کو ساتھ لیکر چلے،کشمیر کے سفیر بنے،جب بھی کوئی وزیر اعظم ملکی سالمیت پر سٹینڈ لے گا اسکے ساتھ یہ ہو گا،عمران خان نے قوم میں جیت کا حوصلہ پیدا کیادنیا کو بتایا پاکستانی ایک زندہ قوم ہے،ملک کا جھنڈا دنیا میں روشن کیا۔

رہنماءتحریک انصاف علی محمد خان کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ جس کے ساتھ قوم نکیں ہوتی اس گھگو گھوڑے میں جتنی ہوا بھر لو وہ نہیں اڑتا ہے،کل اپ نے ملک بھر میں تاجر برادری کا احتجاج دیکھا ہے،خدارا ہوش کے ناخن لیں یہ نقصان عمران خان کا کم اور پاکستان کا زیادہ ہے، پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے تو عمران خان کو اس زندان سے نکال کر واپس عوام کے بیچ آنے دیا جائےہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

سابق پارلیمانی لیڈر علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر کمپرومائز نہیں کیا تھا،جو جو شخص ملک کی سالمیت پر کمپرومائز نہیں کرے گا اسکو کیا سزا ملے گی،جو اللہ اور رسول سے ڈرتے ہیں سن لیں زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو،8 فروری کو خدا کے ایک بندے نے نقارہ بجایا لیکن آپ نے قوم کی بات نہیں مانی اورنتیجہ دیکھ لیں،امن و امان ہو یا خارجہ پالیسی دیکھ لیں،اداروں اور عوام کے درمیان فاصلہ دیکھ لیں۔

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رہنما ءعلی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ملک اور اداروں کے بیچ میں ایک تعلق کی ضرورت ہے،یہ تب ہو گا جب امت مسلمہ کا لیڈر جب باہر آئے گا،عہدے پیارے ہوتے تو اس اڈیالہ میں وزارتوں تک کی آفر ہوئی تھی لیکن ٹھکرا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے