کولپورکے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے پل کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع
کولپور(ڈیلی گرین گوادر) کولپور کے قریب تخریب کاری کے ذریعے ریلوے کی پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے اپنی نگرانی میں ریلوے کی متاثرہ پل کے ملبے کو سندھ بلوچستان قومی شاہراہ سے ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری کے ذریعے کام شروع کر دیا این ایچ اے اور پی ڈی ایم اے کے عملے نے کام کڑی محنت سے ریلوے پل کے ملبے کو ہٹا دیا اسی دوران ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی نگرانی میں ٹریفک کی روانگی کو جاری رکھنے کیلئے چھوٹی گاڑیوں کے متبادل راستے کو زیر استعمال لایا گیا بحالی کا کام میں ہیوی مشینری کے ذریعے کیا گیا اس کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی ٹریفک کی روانگی میں تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا پولیس لیویز کا عملہ موجود رہا جبکہ دیگر افراد کی انتھک محنت کی بدولت قومی اشارہ پر ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال رکھا گیا ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ عوام کے بہتر مفاد میں ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے ٹریفک کی روانگی ہمارے لیے کسی کڑے چیلنج سے کم نہیں جس کے تدارک کے لیے ٹھوس حکمت عملی کے تحت کام جاری رہا تمام ضلعی افسران سمیت دیگر متعلقہ حکام اس جانب متوجہ ہیں انشاء اللہ بہت جلد قومی شاہراھ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔