وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینٹر ل پو لیس آ فس کا دورہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کی صبح سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کیا چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے وزیراعلیٰ کو صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور گزشتہ شب موسیٰ خیل، قلات، بولان، بیلہ کھڈ کوچہ اور نوشکی میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات سے متعلق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بلوچستان نے بریفنگ دی وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی ٹی ڈی، پولیس اور لیویز کو انسداد دہشتگردی کے لیے جدید آلات و ساز سامان سے لیس کیا جائے گاحکومت غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کے لئے تیار ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سی ٹی ڈی، پولیس لیویز اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کا جامع پلان مرتب دیں اور کسی بھی افسوسناک واقعہ کی صورت میں موثر اور فوری رد عمل دیا جائے انہوں ہدایت کی کہ شاہراؤں کی حفاظت کے لئے گشت اور پٹرولنگ کو بڑھایا جائے اور ایسے افسوسناک واقعات کا مکمل سدباب کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت پوری قوت سے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچائی گی دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اسٹیٹ کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا اور بدامنی اور انتشار پھیلانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔