کوئٹہ ٗکراچی قومی شاہراہ پرقیمتی انسانی جانوں کا ضیاء ہورہا ہے، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ موت کا رقص پیش کررہی ہے آئے روز ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاء ہورہا ہے وفاقی حکومت صوبے کے قومی شاہراہوں کو دو رویہ اور کشادہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے مقام پرٹریفک حادثے کے نتیجے میں گورنمنٹ گرلز کالج لسبیلہ کے پرنسپل نظہت سلطانہ جاں بحق اور خاتون لیکچرر سمیت 3افراد کے زخمی ہونے اوروڈھ کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرٹریفک حادثے میں پرنسپل پروفیسر غلام نبی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اپنے ایک بیان میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ بلوچستان کے قومی شاہراؤں پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹر وے پولیس نام کی حد تک ڈیوٹی کرتے ہیں این ایچ اے کی جانب سے آج تک قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات رونماء ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے قومی شاہراں پر خصوصاً کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پرصوبے کے اساتذہ، بیوروکریٹس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شہید ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلوچستان کے شہریوں کے لئے قاتل گاہ بن چکی ہے جسے دو رویہ کرنے کی اشد ضرورت ہے وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انقلابی اقدامات اٹھاتے ہوئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سمیت دیگر تمام قومی شاہراؤں کو دو رویہ کرنے کیلئے بجٹ مختص کرے تاکہ صوبے میں پائی جانیوالی حساس محرومی کا خاتمہ ہوسکے۔