پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل، عارف علوی سربراہ مقرر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، عارف علوی کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیے گئے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات پر سابق وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جبکہ تشکیل شدہ کمیٹی کے سربراہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی ہوں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ عارف علوی ایک ہفتے میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے تجاویز دیں گے، عارف علوی اختلافات رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے تحفظات سنیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے