پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر سبی
سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی صدارت میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ، این سٹاپ افیسر ڈاکٹر شہزاد ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو لطیف اللہ کاکڑ، ڈبلیو ایچ او سے ڈاکٹر رفیق ، ای ٹی او در محمد سیلاچی، سینئیر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عبدالستار بلوچ پی ایس ٹو ڈپٹی کمشنر فہیم احمد سمیت دیگر نے شرکت این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر شہزاد نے انسداد پو لیو مہم کے حوالے سے گزشتہ اور آنے والے مہم کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے حوالے سے ضلع بھر میں کیے گئے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام افسران صحیح معنوں میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں اور پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی سے ہرگز کام نہ کیا جائے اور اس کے مرتکب افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس قومی فریضے کی ادائیگی میں ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف اور پولیو ورکرز کا اہم کردار ہے اس لیے ضلعی انتظامیہ ان کی ہر ممکن معاونت کو یقینی بنائے گی پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کے موقع پر جن مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے انہیں فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ پولیو ورکرز کو مہم کے دوران کسی بھی مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو بھی حتمی شکل دی گئی ڈپٹی کمشنر سبی نے ایک بار پھر آفیسران کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم ہم سب کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی ذمہ داری ھے اس لئے سخت محنت جدوجہد کی اشد ضرورت ہے۔ پولیو مہم کے دوران 44 ہزار سے زائد 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے دو تحصیل سبی اور لہڑی میں ٹوٹل 290 ٹیمیں کام کریں گی فکس سائٹس 48 ہوں گی ڈپٹی کمشنر سبی جہاں زیب شیخ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں اور علماء کرام بھی اپنے خطبات میں پولیو کے حوالے سے شعور و اگاہی فراہم کریں انہوں نے کہا کہ ہمیں سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے بلوچستان سمیت پورے ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 16 ہو چکی ہے ضلع سبی کا انوائرمنٹل سیمپل بھی بار بار مثبت ا رہا ہے اس موزی مرض سے بچنے کے لیے ہم سب کو کڑی محنت کرنی ہے تاکہ اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل ہو۔