بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار افسوسناک حد تک خراب ہو چکی ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے تحصیل اور ضلعی سطح کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار افسوسناک حد تک خراب ہو چکی ہے ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے ادویات دستیاب ہیں نہ طبی آلات اور مشینری،متعدد ہسپتالوں میں ڈاکٹروں, پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کی غیر حاضری بھی دیکھنے میں آئی ہے صحت کی ناکافی سہولیات کی فراہمی کے باعث غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے صوبے میں غربت کی شرح ملک کے دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان کے لوگ پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج نہیں کروا سکتے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ایسے میں صوبائی حکومت کو چاہئے کہ عوامی خدمت کا آغاز صحت کی سہولیات کی فراہمی سے کیا جائے کتے کے کاٹنے اور سانپ کے ڈسنے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اسکی وجہ یہ بھی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ان مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ویکسین دستیاب نہیں اور مریض کے لواحقین میں یہ جان بچانے والی ادویات خریدنے کی سکت نہیں ہوتی برسات کے موسم میں صوبے بھر میں ڈینگی، اسہال، ملیریا اور جلدی بیماریاں پھیلنے کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو صوبے کی عوام کی صحت کی بحالی کیلئے مستعدی سے کام لیتے ہوئے موثر اقدامات کرنے اٹھانے ہونگے ہسپتالوں میں ادویات، طبی آلات اور مشینری کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا جعلی ادویات اور زائد المیعاد ادویات سے بچاؤ کیلئے سخت اقدامات اٹھانے ہونگے سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں ہسپتالوں میں جراثیم کش ادویات کا استعمال بار بار کرنے سے جراثیم سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے خواتین کے علاج معالجے کیلئے سہولیات انتہائی ناکافی ہیں صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے زچہ بچہ سینٹرز کی حالت انتہائی ناگفتہ ہے صوبے بھر میں فری ایمبولینس سروس شروع کی جائے تاکہ زچگی کے لئے خواتین کو محفوظ طریقے سے بروقت ہسپتال میں لایا جا سکے عوام کو اعلیٰ معیار کی فری صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومتوں کی اولین ذمہ داری ہے یہ عوام کا بنیادی حق ہے کہ انہیں اعلیٰ سطحی علاج معالجے کی سہولیات مہیا کی جائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،عبدالغفور جعفر
کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی لورالائی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور جعفر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس کا واضح ثبوت مزدوروں کے سینکڑوں بچوں کو اعلی تعلیم کیلئے اسلام اباد مختلف بہترین کالج میں بھیجنا ہے،الیکشن ٹربیونل بلوچستان کی طرف سے وزیراعلیٰ کی اہلیت سے متعلق درخواست خارج کرنا حق وسچ کی فتح ہے اور مخالفین کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی ایک غریب پرور محنتی اور مخلص رہنما ہیں، جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان خاص کر مڈل کلاس بلوچستانیوں کی بھلائی کے لیے کام کیا ہے ان کی قیادت میں بلوچستان کی عوام اور خاص طور پرمڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے بلوچستانیوں میں مایوسی کے اس ماحول میں امن، تعلیم، ترقی اور خوشحالی کی امید پیدا ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ جلد ہی صوبائی حکومت بلوچستان میں ہزاروں نوکریاں مشتہری کر رہی ہے جس سے بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ یراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس کا واضح ثبوت مزدوروں کے سینکڑوں بچوں کو اعلی تعلیم کے لیے اسلام اباد مختلف بہترین کالج میں بھیجنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے کے جیالوں کو ایک نڈر وزیراعلیٰ ملا ہے جو جیالوں کیلئے فخر کی بات ہے۔
٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے