وزیراعلیٰ بلوچستان کی قلعہ عبداللہ کے رہائشی کا علاج بیرون ملک کروانے کی ہدایت
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے ضلع قلعہ سیف اللہ کے رہائشی محمد اشرف کا علاج سرکاری اخراجات پر بیرون ملک سے کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا ہے کہ مریض محمد اشرف کی گردن کی ہڈی کا علاج تجویز کردہ ہسپتال سے کرایا جائے گا اس ضمن میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محمد اشرف کے بیرون ملک علاج معالجے کی ہدایت جاری کردی ہیں اور محکمہ صحت بلوچستان کو بیرون ملک علاج کے لئے ضروری کارروائی فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ محمد اشرف کا علاج حکومت بلوچستان کرائے گی واضح رہے کہ قلعہ سیف اللہ کے رہائشی 24 سالہ جوان محمد اشرف نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک حادثے میں اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے جس کے باعث وہ معذوری کا شکار ہے محمد اشرف نے بیرون ملک سے علاج کے لئے مالی امداد کی اپیل کی تھی۔