پولیو فری پاکستان کیلئے ہر بچہ کو ویکسین پلاکر اس کا مستقبل محفوظ کیا جائے،روحانہ گل کاکڑ

حب(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کے زیر صدارت پولیو مائیکروپلان کی تیاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایس پی حب محمد معروف عثمان دریجی حب وندر کے اسسٹنٹ کمشنرز اورلائن ڈیپارٹمنٹ افسران شریک ہوئے اجلاس میں پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اورلائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران واہلکاران کی تربیتی سیشن سے متعلق اموربھی زیر غورآئے اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے سرویلنس افیسر ڈاکٹر داؤد نیشنل اسٹاف افسر پولیو ڈسٹرکٹ حب ڈاکٹر نزیر احمد رونجہ نے اجلاس کے شرکاء کوآئندہ ماہ 9ستمبر سے شروع ہونیوالی پانچ روزہ پولیو مہم کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع حب کی 22یونین کونسلوں کے 90ہزار آٹھ سوپچیس بچوں کو ہولیو کی ویکسین پلاء جائیگی حکومت کا عزم ہے کہ پولیو فری پاکستان کیلئے ہر بچہ کو ویکسین پلاکر اس کا مستقبل محفوظ کیا جائے اس سلسلے میں جامع اورمربوط حکمت عملی کے تحت پولیو مہم.شروع کی جائیگی اجلاس میں متفقہ رائے سے فیصلہ۔کیا گیا ک پولیو مہم میں شریک تمام ٹیموں اور ورکرز کوسیکیوٹی فراہم کیا جائیگا مہم میں شریک ایریاانچارج اورمانیٹرز کی کارکردگی رپورٹ تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں کارواء کی جائیگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ پولیو ایک سنگین متعدی بیماری ہے پولیو متاثرہ شخص کے دماغ اورریڑھ کی ہڈی پر اثراندازہوکر فالج کا شکار بناتا ہے بچوں کو عمر بھر کی معذوری اورپولیو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے