محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان کی کوہلو میں کارروائی، بد عنوانی کے الزام میں سابق چیف آفیسر سمیت دو افراد گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان کی کوہلو میں کاروائی جعل سازی اور بد عنوانی کے الزام میں سابق چیف آفیسر سمیت دو افراد گرفتار،محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق چیئر مین میو نسپل کمیٹی ضلع کو ہلو کی شکا یت پر ڈائر یکڑ جنر ل اینٹی کر پشن عبد الو احد کا کڑ نے تر قیا تی فنڈ ز میں خر وبرد کے سلسلے میں انکو ا ئر ی درج رجسٹر کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمبر بلوچ کو تحقیقات کرنے کی ہد ایت دی۔ دوران انکو ا ئری چیک کے زریعے مبلغ 25633300روپے غیر قا نو نی طر یقے سے نکا لے جا نے کا انکشاف ہوا۔ دوران انکو ا ئر ی مبلغ 9677300روپے د وبارہ ریکو ر کر لیا گیا اور متعلقہ آ فیسر اان کے دستخط بر ائے ایف ایس ایل کر ائم بر ا ئچ کوئٹہ بھجو ائے گئے۔ فور نز ک رپورٹ سے یہ بات ثا بت ہو ئی کہ جعلی دستخط سے میو نسپل کمیٹی ضلع کوہلو سے دوران سال 2020تا 2024غیر قا نو نی طر یقے سے سرکاری رقم نکلو ائی جاتی رہی ہے۔ الز ا مات ثابت ہو نے پر ملز ما ن سابقہ چیف آفیسر محمد یو سف، کیشئر جلا ل مر ی، سو یپر بنگڑ خان اور ٹھیکید ار محمد اختر پر مقد مہ دا ئر کر دیا گیا۔ ما سوائے ملز م ٹھیکید ار محمد اختر دیگر ملز ما ن کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جاچکا ہے ملز ما ن نے مز ید انکشا ف کر تے وہئے دیگر ملز ما ن کے ملو ث ہو نے کا بتلا یا۔ جنکی گرفتاری متو قع ہے۔ ملز ما ن نے جر م کاارتکا ب کر تے ہو ئے سرکاری خز ا نے کو مبلغ 15956000روپے کا نقصا ن پہنچا یا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے